تراویح کی نماز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی

Insafnews.pk


مظفر آباد(آن لائن) حکومت آزاد کشمیر نے فیصلہ کیا ہے کہ پنج وقتہ اور نماز جمعہ کے ساتھ ساتھ تراویح کی نماز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی علمائے کرام اور امامِ مساجد کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے مساجد میں 5 سے زائد نمازیوں کی تعداد پر عائد پابندی ختم کرنے کا
اعلان کیا۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مصطفٰی بشیر عباسی نے کہا کہ علمائے کرام اور امامِ مساجد کو احتیاطی اقدامات یقینی بنانے ہوں گے جس میں قالینوں کو ہٹانا، روزانہ 5 ،مرتبہ جراثیم کش اسپرے اور مقتدیوں میں 3 فٹ کا فاصلہ رکھنا اور ان کا ماسکس پہننا شامل ہے