سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے چاند کے حوالے سے بڑی خبر

 ریاض، دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا کے مختلف ممالک، بشمول سعودی عرب، میں آج 29 واں روزہ ہے، اور وہاں عید الفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔



عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں شہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سعودی عرب میں چاند نظر آنے کی صورت میں گواہی عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات میں چاند دیکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

ادھر انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل نظر آنے کی توقع ہے، اور ممکنہ طور پر دنیا کے بیشتر ممالک میں عید پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔