رائٹرز کے مطابق، اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں قدس فورس کے سربراہ سعید یزد ہلاک ہو گئے ہیں۔
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے بقول، اسرائیلی فوج نے ایران میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جہاں سعید یزد موجود تھے۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے تاحال اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔