پاکستان میں دھماکہ، قیمتی جانیں چلی گئیں

 قلات/ مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان کے علاقے قلات میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ قلات کے علاقے منگوچر میں ہوا ہے۔ لیویز فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔۔