لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور کے علاقے راوی روڈ پر واقع ایک ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں زوردار دھماکے کے باعث دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں 3 کمسن بچوں سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب سلنڈر کی دکان میں اچانک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 سالہ زینب، 5 سالہ فریال، 6 سالہ ابراہیم، 25 سالہ نصرت اور 40 سالہ سمیعہ جاں بحق ہو گئیں۔ یہ تمام افراد آپس میں قریبی رشتے دار اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ تین منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں موجود دکان میں ہوا، جبکہ متاثرہ خاندان اسی عمارت کی بالائی منزلوں پر مقیم تھا۔ دھماکے کی شدت سے قریبی دکانیں اور عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں