16 سالہ طالبہ کا بیڈمنٹن کوچ ٹریننگ کے بہانے اس کا ریپ کرتا رہا

 جنوبی بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک 30 سالہ بیڈمنٹن کوچ کو 16 سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوچ نے لڑکی کو کئی بار تربیت کے بہانے اپنے گھر بلایا اور وہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔



یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی اپنی دادی کے گھر گئی اور دادی نے اس کے فون پر ایک نامناسب تصویر دیکھی، جو لڑکی نے کوچ کو بھیجی تھی۔ دادی نے فوری طور پر لڑکی کے والدین کو اطلاع دی۔ جب والدہ نے اس سے بات کی تو لڑکی نے انکشاف کیا کہ کوچ اسے اضافی ٹریننگ کے بہانے اپنے گھر لے جاتا تھا، جہاں وہ اس سے زیادتی کرتا اور کسی کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں دیتا تھا۔

لڑکی کے بیان کے بعد والدین نے پولیس سے رجوع کیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔