پاکستانی ٹیم نے مسلسل تین میچوں میں ایک اور شرمناک اعزاز بھی حاصل کیا

ماؤنٹ مونگا نوئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: آئی سی سی نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کر دیا، یہ تیسرا مسلسل ون ڈے میچ ہے جس میں قومی ٹیم کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔



نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں جرمانے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے رفتار میں بہتری نہیں دکھائی، اور تیسرے میچ میں بھی وقت سے ایک اوور پیچھے رہنے پر ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ بھگتنا پڑا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سست رفتار بولنگ کی غلطی کو تسلیم کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کو تین صفر سے شکست دے کر کلین سوئپ کیا، جب کہ اس سے قبل پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی کیویز نے گرین شرٹس کو ایک کے مقابلے میں چار میچز سے ہرایا تھا۔