بیجنگ/ مانیٹرنگ ڈیسک: معروف چینی سفارتکار اور ماہر قانون نے کہا ہے کہ مغرب اگر حقیقی امن چاہتا ہے تو اسے اسرائیل کو غیر مسلح کرنا ہو گا۔ انھوں نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خود ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے اور وہ ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے کر رہا ہے۔ اس نے ایران پر بغیر کسی اشتعال اور خطرے کے حملے کرنا شروع کر دیے ہیں ۔۔وہ ایران میں شہری آبادی اور سویلینز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایٹمی تنصیبات اور شہری آبادی کو اس طرح نشانہ بنانا عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بین الاقوامی امن کےلیے شدید خطرء ہے۔۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں اقتدار کو تبدیل کرنے کی کوشش ایک بھیانک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ گاؤ وکٹر نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی جارحیت کی حمایت دنیا کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیلنے کی خوفناک سازش ہے ۔چند ۔ملک اپنی طاقت اور بالا دستی کو ثابت کرنے یہ کھیل کھیل رہے ہیں ۔ لیکن اس کے نتائج سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں ۔