رائے پور / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 قبائلیوں کو ہلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ضلع سکما میں کی گئ، جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ آپریشن کیا۔ بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد ن
کسالی علیحدگی پسند تھے۔
فوجی حکام کے مطابق سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے اور ماؤ نواز باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 16 افراد کا تعلق ایک مقامی قبیلے سے تھا اور وہ غیر مسلح تھے۔ علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے وہ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں اور خوراک و دیگر ضروریات کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 20 مارچ کو بھی بھارتی فورسز نے ضلع بیجاپور اور دانتے واڑہ میں دو مختلف مقامات پر آپریشن کے دوران 30 قبائلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور امتیازی سلوک کے خلاف مسلح مزاحمت جاری ہے، اور مختلف تحریکیں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔