کونسی گاڑیاں اب سڑکوں پر نہیں آسکتیں؟ حکومت نے خبردار کر دیا

Insaf News

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ اسموگ کے تدارک کیلئے دفعہ 144 کا بھی نفاذ کیا گیا، جن گاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں وہ سڑکوں پر نہیں آسکتیں۔



نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے گاڑی مالکان کو خبردار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کے جرمانوں کے اختیارات ہائیکورٹ نے ختم کر دئیے ہیں، مجسٹریٹ کے اختیارات بحال کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے پر غورکررہے ہیں، اگر سزا نہیں ہوگی تو پھرگراں فروشی کیسے کم کریں گے۔