پاکستان 12 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بھی شکست سے دوچار، کیسے

 ہیملٹن/ مانیٹرنگ ڈیسک ' 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 5 وکٹیں محض 32 رنز پر گر گئیں۔ اس دوران، فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ایک باؤنسر لگنے کے باعث کنکشن کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ کنکشن پروٹوکولز کے تحت، نسیم شاہ کو ان کی جگہ بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا،



 حالانکہ وہ اصل الیون کا حصہ نہیں تھے۔ نسیم شاہ نے 44 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ فہیم اشرف نے بھی 80 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے نویں وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔۔سفیان۔مقیم ،نسیم شاہ اور فہیم اشرف کے خلاف کوئی بھی پاکستانی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکا ۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔