زیارت / مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان کے ضلع زیارت میں 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ضلعی حکام کے مطابق یہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔لاشوں کی برآمدگی کے بعد مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے زیارت چوتیر شاہراہ کو بند کر دیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے