خضدار میں بس کے ساتھ کون سی چیز ٹکرائی تھی

خضدار / مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے کے واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ حملہ ایک گاڑی کے تصادم سے شروع ہوا، جسے جان بوجھ کر بس سے ٹکرایا گیا، جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی۔



حکام نے مزید بتایا کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث حملہ آور کے جسمانی اعضا کو فرانزک معائنے کے لیے سائنس لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے بارودی مواد کا بھی تکنیکی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حملے کی نوعیت اور طریقہ کار کی مکمل تفصیل حاصل کی جا سکے۔ واضح رہے کہ اس المناک حملے میں 8 معصوم طلبہ شہید جبکہ 40 سے زائد شدید زخمی ہوئے تھے، جس پر ملک بھر میں افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا