بنکاک/ مانیٹرنگ ڈیسک: ٹی ایل باکسنگ پروموشن کے زیرِ اہتمام ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں لیاری کے کلاکوٹ سے تعلق رکھنے والی باکسر عالیہ سومرو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں فتح حاصل کی۔ دس راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے میں انہوں نے ڈبلیو بی اے ایشیا کی 105 پاؤنڈ کی کیٹیگری میں فتح سمیٹی۔
عالیہ سومرو اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر کے کئی کامیابیاں اپنے نام کر چکی ہیں۔ ان کی اگلی فائٹ اگست میں ایک بھارتی باکسر کے خلاف شیڈول ہے، جسے وہ ایک چیلنج سمجھتے ہوئے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ سومرو کا کہنا تھا کہ اس حالیہ کامیابی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور وہ قوم کی دعاؤں اور حمایت سے انڈین باکسر کو شکست دے کر ملک کا نام مزید روشن کرنے کی کوشش کریں گی۔
ٹی ایل باکسنگ پروموشن کے زیرِ اہتمام ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں لیاری کے کلاکوٹ سے تعلق رکھنے والی باکسر عالیہ سومرو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں فتح حاصل کی۔ دس راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے میں انہوں نے ڈبلیو بی اے ایشیا کی 105 پاؤنڈ کی کیٹیگری میں فتح سمیٹی۔

---