ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے زوردار جھٹکے

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
رات 12 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، صوابی اور ظفر وال میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔