نوجوان کا محبت کی آڑ میں اپنی دوست سے دھوکا

بریلی : بھارتی شہر بریلی میں نوجوان نے اپنی دوست کو دھوکا دیتے ہوئے دوستوں سے اس کا گینگ ریپ کروا ڈالا ، یہ واقعہ سوہن نگر کے علاقے میں بدھ کے روز پیش آیا جہاں روپیش نامی ایک نوجوان کی دوستی ساوتری نامی لڑکی سے تھی ، دونوں کالج میں ایک ساتھ پڑتے تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ وقوعہ کے روز روپیش ساوتری کو کالج کے ٹائم میں ملنے کےلیے اپنے ساتھ لے گیا۔ اور اسے بتایا کہ وہ دونوں اس کے کسی دوست کے گھر میں ملنے والے ہیں ۔ جیسے ہی روپیش ساوتری کو لے کر اپنے دوست کے گھر میں داخل ہوا تو ساوتری کو معلوم ہوا کہ وہاں روپیش کے تین اور دوست مہیش ، روہن اور دیپک  پہلے سے موجود تھے۔  جس کے بعد ساوتری کو اندازہ ہوا کہ یہ اس کے دوست روپیش ہی کا پلان تھا جو اسے اہنے دوستوں کے ساتھ 'شئیر ' کرنا چاہتا تھا ۔ ساوتری کے مطابق چاروں دوستوں نے باری باری اس کا ر*پ کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کےلیے کہ ساوتری کسی سے اس بات کا تذکرہ نہ کرے ، اس کی نامناسب ویڈیو بھی بنا لی۔  ساوتری نے اس بات کا ذکر اپنی دوست سے کیا جس نے اسے بلیک میلنگ جیسے مسائل سے بچنے کے لیے پولیس کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔ پولیس نے ساوتری کی درخواست  اور اس کی میڈیکل رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے روپیش اور اس کے تینوں دوستوں کو حراست میں لے لیا اور ملزمان کے قبضے سے ساوتری کی نامناسب ویڈیو برآمد کرنے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر کڑی چارج شیٹ تیار کی جائے گی۔