چوکی پر فائرنگ ، پانچ سکیورٹی اہلکار شہید

رحیم یارخان: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی

رحیم یارخان میں شیخانی پولیس چوکی کو ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوا۔



شہید اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شامل ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے دو اہلکاروں کا تعلق رحیم یارخان اور تین کا بہاول نگر سے ہے۔