سیمنٹ کا کھمبا چلتی گاڑی پر جاگرا

 *اسلام آباد: آئی جے پی روڈ پر افسوسناک حادثہ، بجلی کا کھمبا کار پر گرنے سے دو افراد جاں بحق*

اسلام آباد -آئی جے پی روڈ نزد سبزی منڈی اسلام آباد ایک افسوسناک حادثہ ہو گیا، جہاں بجلی کا کھمبا اچانک مہران کار پر گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بزرگ اور 12 سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق، جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔



ریسکیو 1122 اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو گاڑی سے نکالا جبکہ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بجلی کے کھمبے کے اچانک ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔