نئی دہلی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ ایشیا کپ، جو بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیوٹرل مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کو میزبان ملک کے طور پر منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے آغاز کر سکتا ہے، جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ اسٹیج میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے، جب کہ سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیموں کی دوبارہ مڈبھیڑ 14 ستمبر کو متوقع ہے۔
مزید یہ کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کم از کم دو مقابلے ہونے کا امکان ہے، جبکہ ایشیا کپ 2025 کا فائنل میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔