سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران پانچ جنگی طیارے تباہ کیے گئے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا، کیونکہ اس وقت صورتحال نہایت نازک اور ایٹمی تصادم کے قریب تھی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جلد ہی غزہ سے مزید یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے۔ عالمی تنازعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے کئی عالمی جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کرپٹو کرنسی کے میدان میں سب سے آگے ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ امریکا کو عالمی کرپٹو مرکز بنایا جائے۔