واشنگٹن (آن لائن) امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد پر جسے مارچ کے مہینے میں امریکی کانگریس سے منظوری ملی تھی دستخط کردیے ہیں۔آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے 11 مارچ کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے
ایران سے جنگ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔اس قرارداد میں جو 186 کے مقابلے میں 227 ووٹوں سے منظور ہوئی امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی ممانعت کی گئی ہے۔قرارداد اس وقت قانونی حیثیت اختیار کر سکتی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ اس پر دستخط کریں، تاہم ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس قرارداد کو ویٹوکردیں گے۔