لاہور (ویب ڈیسک) اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہمراہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس کی میزبانی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور 8 ملکوں پر مشتمل چیمپینز ٹرافی کی میزبانی میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 2023ءسے 2031ءتک کے ایونٹس کی میزبانی کے خواہشمند
ملکوں سے اظہار دلچسپی طلب کیا تھا جس کے بعد ایک انٹرویو میں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا تھا کہ ہم آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں میگا ایونٹس کرانے کیلئے تیار ہیں اور امید ہے کہ ایک یا دو ایونٹس کی میزبانی مل جائے گی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یو اے ای کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر آئی سی سی سی ایونٹس کرانے کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔گزشتہ روز اماراتی کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ ہم نے انڈر19 ورلڈ کپ اور کوالیفائرز سمیت چند ایونٹس انفرادی طور پر کرانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ مشترکہ میزبانی کیلئے پی سی بی کے ساتھ بھی بات ہوئی ہے جس کے تحت ٹی 20 ورلڈکپ اور 50 اوورز کا میگا ایونٹ بھی پلان کا حصہ ہے تاہم صرف 8 ملکوں پر مشتمل چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کا منصوبہ زیادہ قابل عمل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 سال قبل یو اے ای میں ہونے والے ایشیاءکپ کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی تھی اور