کوئی عنوان نہیں

Insafnews.pk

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 20روپے تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پریشان حال عوام کے لیے بڑی خوشخبری آئی ہے،پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو 20 روپے سے زائد کا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔حکومت نے رواں ماہ 28 ڈالر 51 سینیٹ فی بیرل تیل خریدا تھا۔درآمدی تیل کی لاگت 36
ڈالر 33 سینٹ فی بیرل بنتی ہے۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت 35 روپے 25 پیسے بنتی ہے۔حکومت پیٹرول پر 35 روپے ٹیکس وصول کرتی ہے۔ٹیکس شامل کرکے پٹرول کی قیمت 70 روپے 25 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔جبکہ اس وقت پیٹرول کی قیمت عوام کے لیے 97 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔لہذا امید ظاہر کی جارہی ہے کہ عوام کو پٹرول پر 20 روپے سے زائد کریں دیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب لاک ڈائون میں نرمی کے بعد سے کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے ۔