پاراچنار: منشیات کے عادی شخص کے ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک

پارا چنار / مانیٹرنگ ڈیسک: پاراچنار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



پولیس کے مطابق یہ واقعہ طوری قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص، جو منشیات کا عادی تھا، دستی بم تھامے بیٹھا تھا۔ اچانک بم پھٹنے سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔