اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے سینیٹ سے استعفے کی منظوری دے دی گئی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، سینیٹر ثانیہ نشتر نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا، جو انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو جمع کرایا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ثانیہ نشتر نے گزشتہ سال ایک بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کی وجہ سے سینیٹ سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی رہ چکی ہیں اور 2021 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔