پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر منفی تبصرہ کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کو کرارا جواب دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں گواسکر نے کہا تھا کہ بھارت کی بی ٹیم بھی پاکستان کو سخت مقابلہ دے سکتی ہے اور موجودہ پاکستانی ٹیم کے لیے اسے ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ ان کے اس بیان پر انضمام الحق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گواسکر کو اعدادوشمار پر نظر ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم گواسکر کی بطور سینئر کرکٹر عزت کرتے ہیں، لیکن جب کسی دوسرے ملک کی ٹیم کے بارے میں بات کی جائے تو الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔
انضمام نے واضح کیا کہ ہر کسی کو اپنی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرنے کا حق حاصل ہے، مگر کسی دوسری ٹیم کے بارے میں اس طرح کے تبصرے مناسب نہیں۔ انہوں نے گواسکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں، اور میں یہ بات سختی سے کہہ رہا ہوں۔
اس کے علاوہ، انضمام الحق نے پاکستان کے بلے بازوں کی کارکردگی پر بھی بات کی، خصوصاً بھارت کے خلاف میچ میں۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا، جس سے لگا کہ ٹیم ایک جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کھیل رہی ہے، لیکن جلد ہی بلے بازوں نے