ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی اداکار گووندا نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف ہالی ووڈ ہدایت کار جیمز کیمرون نے انہیں اپنی فلم اوتار میں مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی، جس کے بدلے 18 کروڑ بھارتی روپے کی رقم کی پیشکش بھی کی گئی، تاہم انہوں نے یہ کردار قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حالیہ دنوں میں نجی زندگی کے باعث خبروں میں رہنے والے گووندا نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ وہ بھارتی اداکار و فلم پروڈیوسر مکیش کھنہ کے یوٹیوب چینل پر بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بتایا کہ جیمز کیمرون کی پیشکش کو انہوں نے صرف اس وجہ سے مسترد کر دیا کیونکہ فلم کا مرکزی کردار لنگڑا تھا۔