بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر

 ڈھاکہ/ مانیٹرنگ ڈیسک: بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو میچ کے دوران سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔



یہ واقعہ ڈھاکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا، جب تمیم اقبال فیلڈنگ کر رہے تھے اور اچانک سینے میں درد کی شکایت کی۔ ابتدائی طور پر انہیں اسپتال لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا، لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ٹاس کے فوراً بعد، 50 اوورز کے میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا، جب محمڈن اور شائن پوکر کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ تمیم اقبال نے اپنے کیریئر میں بنگلہ دیش کے لیے 70 ٹیسٹ، 243 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔