ڈھاکا/ مانیٹرنگ ڈیسک ا: بنگلادیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو دل کی تکلیف کے باعث انجیو پلاسٹی کے عمل سے گزارا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، ڈھاکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے تمیم اقبال نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ فوری طور پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور بعدازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال میں مختلف طبی معائنے اور ٹیسٹ کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے انجیو پلاسٹی کرنے کا فیصلہ کیا۔ موجودہ اطلاعات کے مطابق، تمیم اقبال کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی حالت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی
ہے۔
: بنگلادیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو دل کی تکلیف کے باعث انجیو پلاسٹی کے عمل سے گزارا گیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، ڈھاکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے تمیم اقبال نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔
فوری طور پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور بعدازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال میں مختلف طبی معائنے اور ٹیسٹ کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے انجیو پلاسٹی کرنے کا فیصلہ کیا۔ موجودہ اطلاعات کے مطابق، تمیم اقبال کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی حالت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔