روہت شرما کا انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہی بڑا فیصلہ

 نئی دہلی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کپتان روہت شرما ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کی ریڈ بال کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روہت شرما نے پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں ویرات کوہلی کے اسکواڈ میں شامل رہنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔



یاد رہے کہ روہت شرما نے بورڈر-گواسکر ٹرافی میں کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچوں میں محض 31 رنز بنائے تھے، جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ سے بھی دستبردار ہو گئے تھے۔ بھارتی ٹیم کا 45 روزہ انگلینڈ کا دورہ 20 جون سے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں مدِمقابل آئیں گی۔