بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے محمد رضوان کو ٹرول کرنا شروع کر دیا

 ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن  نے اپنےایک حالیہ بیان میں پاکستانی کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹرول کیا ہے۔ بھارتی امپائر انیل چودھری کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے پاکستانی وکٹ کیپر کی بے جا اپیل کرنے پر طنز کیا ہے۔ انیل چودھری نے ان سے سوال کیا کہ انھوں نے اپیل کرنے کی عادت کو کم کر دیا ہے یہ تبدیلی کیسے آئی ؟ 



جس پر انھوں نے جواب دیا کہ اپیل بنتی ہو گی تو کروں گا ، اس سے آؤٹ مل جائے گا اگر رضوان ٹائپ کچھ کروں گا تو جو آؤٹ ہو گا وہ بھی ناٹ آؤٹ مانا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ان کا انٹرویو کرنے والے انیل چودھری اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں بھی محمد رضوان کے حد سے زیادہ اپیل کرنے کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔ اپنے ایک سابقہ انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ محمد رضوان بات بے بات کبوتر کی طرح پھڑ پھڑاتے رہتے ہیں ۔ میں نے میچ کے دوران اپنے ساتھی امپائرز کو بھی کئی دفعہ کہا ہے کہ اس پر نظر رکھنا۔