پانچ سالہ بچی کے ساتھ ملزم کی ریپ کی کوشش

لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: کنال پارک کے علاقے میں 5 سالہ بچی کے ساتھ بدسلوکی کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔



پولیس کے مطابق معصوم سدرہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ ایک شخص نے اسے بہلا پھسلا کر اپنی طرف بلایا اور بدسلوکی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہونے لگا، تاہم ایڈیشنل ایس ایچ او غالب مارکیٹ نے 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کرلیا۔