صائم ایوب کے کرکٹ مستقبل کا فیصلہ آج متوقع

 کراچی: مانیٹرنگ ڈیسک/ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ جمعہ کو متوقع ہے۔ پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد وہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔



22 سالہ صائم ایوب، جو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، ری ہیب مکمل کرنے کے بعد حال ہی میں لندن سے وطن واپس آئے ہیں۔ برطانیہ میں معالجین نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور اپنی پیشہ ورانہ رائے سے آگاہ کیا۔

صائم ایوب نے پی سی بی حکام کو اپنی فٹنس رپورٹ اور برطانوی ڈاکٹروں کی تجاویز فراہم کر دی ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے ماہرین ان رپورٹس کا جائزہ لے کر ان کے کرکٹ کیریئر سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں ان کی شرکت یا عدم شرکت کا اعلان بھی جمعہ کو متوقع ہے، تاہم ان کی مکمل فٹنس پر اب بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔