عارف والا/ مانیٹرنگ ڈیسک: عارف والا کے نواحی گاؤں 64 ای بی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص چوری کی غرض سے کھیت میں موجود ٹیوب ویل کے قریب گیا اور بے دھیانی میں 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔
کنویں میں پھنسے شخص نے مدد کے لیے خود ہی ریسکیو سروس کو فون کیا، جس پر ریسکیو ٹیم نے اس کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے بحفاظت باہر نکالا اور اسپتال منتقل کردیا۔ زخمی شخص کی شناخت علی کے نام سے ہوئی، جو قریبی گاؤں 46 ای بی کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق، تفتیش کے دوران علی نے اعتراف کیا کہ وہ چوری کی نیت سے آیا تھا۔