لندن / مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو برطانیہ میں "ٹیکس ڈیفالٹر" قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت کی حالیہ فہرست میں حسن نواز کا نام ٹیکس ڈیفالٹر کے طور پر شامل ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کرنے سے اجتناب کیا،
جس پر برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ لگا دیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ حسن نواز دیوالیہ قرار دے دیے گئے ہیں، تاہم برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر معاف نہیں کیے جاتے، اس لیے جرمانے کی وصولی کا امکان برقرار ہے۔ برطانوی حکومت نے متعلقہ تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر فراہم کر دی ہیں۔