بنوں کے دو تھانوی اور ایک چوکی پر بڑا حملہ

  بنوں/ مانیٹرنگ ڈیسک: خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں نے دو پولیس تھانوں اور ایک چوکی کو نشانہ بنایا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



پولیس کے مطابق، دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل اور تھانہ غوریوالہ پر حملہ کیا، جبکہ خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔ حملے کے دوران تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، اور اہلکاروں کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔