جعفر ایکسپریس حملہ، تمام

کوئٹہ / مانیٹرنگ ڈیسک بولان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے، جس میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔



سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اور بڑی تعداد میں یرغمالی مسافروں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند ان یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ اس سے قبل 190 مسافروں کو بھی بحفاظت نکالا جا چکا تھا۔ دورانِ آپریشن انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا تاکہ معصوم جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے، تاہم پہلے سے شدت پسندوں کا نشانہ بننے والے شہداء کی حتمی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے خودکش حملہ آوروں کو یرغمالیوں کے قریب بٹھا رکھا تھا، جو خودکش جیکٹس سے لیس تھے۔