دبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔بیٹرز کی درجہ بندی میں بھارت کے شبھمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کی بھی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے روہت شرما دو درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 14 درجے اوپر آکر 14 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اسی طرح، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس چھ درجے ترقی کے بعد 24 ویں اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر پانچ درجے بہتری کے ساتھ 26 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چھ درجے ترقی کر کے دوسرے جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو تین درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارت کے رویندرا جڈیجا تین درجے ترقی کے بعد دسویں پوزیشن پر پہنچے، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 10 درجے بہتری کے ساتھ 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل اور راچن رویندرا نے بالترتیب سات اور آٹھ درجے ترقی کے بعد ساتویں اور آٹھویں پوزیشن حاصل کر ل
ی ہے۔
: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔بیٹرز کی درجہ بندی میں بھارت کے شبھمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کی بھی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے روہت شرما دو درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 14 درجے اوپر آکر 14 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اسی طرح، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس چھ درجے ترقی کے بعد 24 ویں اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر پانچ درجے بہتری کے ساتھ 26 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چھ درجے ترقی کر کے دوسرے جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو تین درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارت کے رویندرا جڈیجا تین درجے ترقی کے بعد دسویں پوزیشن پر پہنچے، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 10 درجے بہتری کے ساتھ 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل اور راچن رویندرا نے بالترتیب سات اور آٹھ درجے ترقی کے بعد ساتویں اور آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔