لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کرکٹ روبہ زوال ہے۔۔پاکستانی کرکٹ کو درپیش کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کے سنگین مسائل کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھاری جرمانے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران صائم ایوب اور سلمان علی آغا کو رات دیر سے ہوٹل واپس پہنچنے پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح سے ایک کھلاڑی کو ناشتے کی میز پر دو منٹ لیٹ آنے پر بھی جرمانہ کیا جانے کا انکشاف ہوا ہے۔