بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کر دیا

 ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ٹیم کے لیے خاطر خواہ انعام کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم کو 58 کروڑ بھارتی روپے کی رقم دی جائے گی، جو کہ کھلاڑیوں، کوچنگ عملے، سلیکشن کمیٹی کے ارکان اور ٹیم کی فتح میں حصہ لینے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔



اس سے قبل پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی میں فتح حاصل کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فاتح بھارتی ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز فراہم کیے تھے، جبکہ رنر اپ ٹیم، یعنی نیوزی لینڈ، کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز دیئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ 9 مارچ کو فائنل میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بھارتی سورماؤں نے کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی فتح کا جشن منایا۔