اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا ایک نیا بیان سامنے آیا ہے۔ وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ محمد عامر اس بار ہونے والے آئی پی ایل سیزن کا حصہ ہوں گے۔ انھوں نے یہ بھی امکان ظاہر کیا
کہ محمد عامر آر سی بی ( رائلز چیلنجرز بنگلور) کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ محمد عامر طویل عرصے سے ویرات کوہلی کے دوست ہیں ۔ دونوں میں رابطہ ہوتا رہتا ہے اور دونوں اب بھی مسلسل رابطے ہیں ۔ کوہلی عامر کو اپنی آئی پی ایل ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل سیزن ہفتے سے شروع ہو گا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔ انڈین پریمیئر لیگ میں مجموعی طور پر 74میچز کھیلے جائیں گے جو بھارت کے 19 شہروں میں منعقد ہوں گے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے جنھوں نے گزشتہ برس سن رائزرز حیدرآباد کو ہراکر تیسری بال ایونٹ جیتا تھا ۔ ویرات کوہلی رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ہوں گے تاہم ان کی ٹیم ایک بھی بار یہ ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔۔

