افریقی ملک کی مسجد میں شدت پسندوں کا بڑا حملہ،کئی درجن افراد ہلاک

 نیامی (نیوز ڈیسک) افریقی ملک نائجر میں ایک مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔



عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز دیہی علاقے کوکورو میں پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے ایک مسجد کو نشانہ بنایا۔ وزارت داخلہ کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب نمازی مسجد میں عبادت میں مصروف تھے۔ حملہ آوروں نے نہ صرف مسجد کو گھیر کر لوگوں کو نشانہ بنایا بلکہ قریبی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

سرکاری بیان کے مطابق اس افسوسناک حملے میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے۔ حکومت نے حملہ آوروں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نائجر کی حکومت نے اس سانحے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔