حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک): جیل میں ایک بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل غلام حیدر چانڈیو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل بچہ جیل کے وارڈ میں تعینات تھا اور کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کی گئی۔
جووینائل جیل میں قید بچے نے سماعت کے دوران کورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مبینہ بد فعلی کا الزام عائد کیا تھا جس پر عدالت نے جیل حکام سے ہدایت کی کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کی جائے۔ عدالتی حکم کی روشنی میں ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بچے کے ساتھ مبینہ بد فعلی ہوئی یا نہیں، اس کے لیے میڈیکل معائنہ کروایا جائے گا۔