سجل علی ٹی وی سیریل کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں

 کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: نامور اداکارہ سجل علی نے نہ صرف ڈرامہ انڈسٹری میں بلکہ بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں بھی اپنی غیرمعمولی اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔



کسی بھی ڈرامے میں ان کی موجودگی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پروڈیوسرز اور ہدایتکار انہیں اپنی اولین ترجیح دیتے ہیں۔ بے شمار آفرز کے باوجود سجل علی ہر اسکرپٹ کو تفصیلی جانچنے کے بعد ہی کسی پراجیکٹ کو قبول کرتی ہیں اور اپنے کردار کو سمجھے بغیر کسی بھی پیشکش پر رضامندی ظاہر نہیں کرتیں۔

ان کی مسلسل مصروفیت اور ایک ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کرنے کی وجہ سے پروڈیوسرز کے لیے ان کی دستیابی ایک چیلنج بن جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق معاوضہ طے کرتی ہیں، اور پروڈیوسرز بھی ان پر اس قدر اعتماد کرتے ہیں کہ انہیں منہ مانگے داموں سائن کر لیتے ہیں۔

اگرچہ سجل علی یا کسی پروڈیوسر نے ان کے معاوضے پر کھل کر بات نہیں کی، لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق، وہ ہر قسط کے لیے 60 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عام طور پر ایک ڈراما سیریل 25 سے 35 اقساط پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں ان کا مجموعی معاوضہ 20 لاکھ روپے تک پہنچ سکتا ہے۔