اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک ' پی ایس ایل سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، میتھیو شارٹ نے انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کے بعد پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کے مطابق، پاکستان پہنچنے کے بعد ان کی صحتیابی کا عمل بہتر انداز میں جاری تھا، تاہم دوبارہ تکلیف محسوس ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل ماہرین نے باہمی مشاورت کے بعد میتھیو شارٹ کی عدم شرکت کا حتمی فیصلہ کیا۔ وہ اب آسٹریلیا واپس جا چکے ہیں، جہاں ان کا ری ہیب پروگرام کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں جاری رہے گا۔