مظفر گڑھ/ مانیٹرنگ ڈیسک: 16 سالہ لڑکی نے ماموں اور قریبی رشتہ دار کے ریپ کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔یہ واقعہ جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکی کو اس کے ماموں اور قریبی رشتہ دار نے ریپ کا نشانہ بنایا۔۔لڑکی نے اس معاملے کے بارے میں والد اور بھائی کو بتایا تھا۔
تاہم وہ شدید صدمے اور ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ جس کے بعد اس نے گزشتہ روز اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے جسمانی سیمپل میڈیکل ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں ۔