صنعا / مانیٹرنگ ڈیسک: بحیرہ احمر میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز 'یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین' پر تعینات ایک ایف-18 لڑاکا طیارہ حادثاتی طور پر سمندر میں جا گرا۔
امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ لڑاکا طیارے کے ساتھ اسے کھینچنے والا ایک ٹریکٹر بھی سمندر میں گر پڑا۔
بیان کے مطابق اس واقعے میں بحریہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا، تاہم طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ سمندر میں گرنے والے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ 'یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین' بحری جہاز، جو یمن پر جاری امریکی حملوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے، اس واقعے کے وقت بھی اپنے مشن پر تعینات تھا۔