نئی دہلی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے مایہ بیٹر اور آئی پی ایل کی ٹیم رائلز چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹنگ کے دوران رنز مکمل کرنے کے بعد مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کے کیا گیا جس سے اسٹار بیٹر کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری ونندو ہسا رنگا کو چوکا لگا کر مکمل کی، ان کی 56 رنز کی اننگز میں 24 سنگلز، 3 ڈبل، 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ویرات کوہلی 409 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 100 ففٹیز اور 9 سنچریاں جڑ چکے ہیں
اسٹار بیٹر نے ناصرف آئی پی ایل کے اس سیز نیں اپنی
دوسری ففٹی مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔