سکول کے پرنسپل کی چوتھی جماعت کی طالبہ کا ریپ کرنے کی کوشش

 مظفر گڑھ/ مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پرائیویٹ سکول کے پرنسپل نے چوتھی جماعت کی طالبہ کا ریپ کرنے کی کوشش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل نے چوتھی جماعت کی ایک نو سالہ بچی کو اپنے آفس میں بلایا اور اس کا ریپ کرنے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچایا۔ تاہم پرنسپل سکول سے فرار ہو گیا ۔ والدین کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔