لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان نے نو سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں فلم ’عبیر گلال‘ کے ذریعے شاندار واپسی کی ہے۔ آخری بار وہ 2016 کی کامیاب فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے، لیکن پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے وہ دیگر پاکستانی فنکاروں کی طرح بھارتی سکرین سے غائب ہوگئے تھے۔
فلم کی اداکارہ وانی کپور کو اس پراجیکٹ کے لیے تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے دیے گئے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکار آرتی ایس بگدی ہیں اور شوٹنگ لندن کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے۔ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فواد خان کے پچھلے بالی وڈ منصوبے
فواد خان نے 2014 میں سونم کپور کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا تھا، جس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ’کپور اینڈ سنز‘ میں مرکزی کردار اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں مختصر لیکن اہم کردار ادا کیا تھا۔

